50,99 €
inkl. MwSt.
Versandkostenfrei*
Versandfertig in über 4 Wochen
payback
25 °P sammeln
  • Broschiertes Buch

کتاب کا نام عورت اور قرآن موجودہ دور میں حقوقِ نسواں کے حوالے سے اسلام پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ وہ عورت کو مکمل حقوق نہیں دیتا، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ''عورت اور قرآن'' ایک جامع اور مستند کتاب ہے جو قرآن کی روشنی میں عورت کے مقام، مرتبے اور حقوق کو نہایت وضاحت اور دلائل کے ساتھ پیش کرتی ہے۔ اس میں قرآن مجید میں عورتوں کا ذکر، ان پر قرآن کے احسانات، عورتوں سے متعلق مردوں کو خصوصی ہدایات، اور فقہی احکام کو ترتیب وار اور جامع انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ کتاب ایک مقدمے اور 13 ابواب پر مشتمل ہے۔ مقدمے میں عورت کی اہمیت و عظمت، اسلام سے پہلے اس کی حالت، اسلامی معاشرت میں اس کا مقام، حقوق…mehr

Produktbeschreibung
کتاب کا نام عورت اور قرآن موجودہ دور میں حقوقِ نسواں کے حوالے سے اسلام پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ وہ عورت کو مکمل حقوق نہیں دیتا، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ''عورت اور قرآن'' ایک جامع اور مستند کتاب ہے جو قرآن کی روشنی میں عورت کے مقام، مرتبے اور حقوق کو نہایت وضاحت اور دلائل کے ساتھ پیش کرتی ہے۔ اس میں قرآن مجید میں عورتوں کا ذکر، ان پر قرآن کے احسانات، عورتوں سے متعلق مردوں کو خصوصی ہدایات، اور فقہی احکام کو ترتیب وار اور جامع انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ کتاب ایک مقدمے اور 13 ابواب پر مشتمل ہے۔ مقدمے میں عورت کی اہمیت و عظمت، اسلام سے پہلے اس کی حالت، اسلامی معاشرت میں اس کا مقام، حقوق نسواں کا حقیقی اسلامی تصور، مساوات کا درست مطلب، اور بے پردگی و بے حیائی کے نقصانات جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئے ہیں۔ ہر باب میں متعلقہ آیاتِ قرآنیہ کو ان کے شانِ نزول، مفہوم اور تفسیر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ تفسیر میں حسبِ ضرورت مختصر، متوسط اور طویل تینوں اسلوب اختیار کیے گئے ہیں تاکہ قاری کو بہتر فہم حاصل ہو۔ یہ کتاب صرف علمی مواد کا مجموعہ نہیں بلکہ تربیتی اور اصلاحی نکات سے مزین ایک عملی رہنمائی ہے، جس میں الفاظ کے انتخاب میں شرم و حیا اور دینی آداب کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔ عورت سے متعلق قرآنی احکام پر متعدد کتابیں لکھی گئی ہیں، مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ کتاب اپنی جامعیت، تحقیق اور انفرادیت کے اعتبار سے نمایاں مقام رکھتی ہے۔