19,99 €
inkl. MwSt.
Versandkostenfrei*
Versandfertig in über 4 Wochen
payback
10 °P sammeln
  • Broschiertes Buch

جب ایک دہشت گرد ماسٹر مائنڈ دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک تیز رفتار ٹرین کا کنٹرول اپنے قبضے میں لے لیتا ہے، تو انسداد دہشت گردی کا ایک جنگجو سربراہ عالمی تباہی کو ٹالنے کے لیے وقت اور ناممکن مشکلات کے خلاف دوڑتا ہے - صرف یہ جاننے کے لیے کہ حقیقی امید فتح میں نہیں، بلکہ نازک سی حقیقی زندگی میں ہے۔

Produktbeschreibung

Autorenporträt
السلام علیکم میرا نام محمد امین رانا شیخانی ہے۔میرا تعلق کراچی ، پاکستان سے ہے۔ مارچ 1978 میں، میں نے پہلی بار اسکول کے سالانہ تقریب میں ایک مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ لکھا۔ یہاں سے میری لکھائی شروع ہوئی، پھر میں نے کراچی کے اسٹیج کے لیے بہت سے مزاحیہ اسٹیج شو لکھے۔ میں نے ریڈیو پاکستان کے لیے بہت سے سنجیدہ ڈرامے لکھے۔ میں نے ٹیلی ویژن کے لیے ڈرامہ سیریل، ڈرامہ سیریز، مزاحیہ ٹیلی فلمیں اور ٹی وی شوز لکھے۔ یہ سارا کام اردو میں تھا۔ میں نے کچھ کہانیاں تخلیق کیں، جو انگریزی فلموں کے لیے بہت موزوں تھیں۔ میں نے ان پر اسکرین پلے لکھے۔ میں نصف صدی سے کہانیاں لکھ رہا ہوں اور جمع کر رہا ہوں۔ اس وقت میرے خزانے میں بہت سے عجیب، لاجواب، تخیلاتی، منفرد، ایک سے بڑھ کر ایک آئیڈیاز ہیں۔ اب مجھے ڈرافٹ 2 ڈیجیٹل کا پلیٹ فارم مل گیا ہے جہاں میں اپنے کام کو کتابی شکل میں دنیا کے سامنے لا رہا ہوں۔ میں اپنی ہر کہانی کی چار کتابیں شائع کرتا ہوں۔ ایک ناول، دوسرا اسکرین پلے، تیسرا انگریزی میں، چوتھا اردو میں۔ میری کوشش ہے کہ میں دنیا کا سب سے زیادہ شائع ہونے والا اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والا مصنف بنوں۔ میں اس کوشش میں دن رات کام کر رہا ہوں۔ میری والدہ مرحومہ کی دعائیں میرے ساتھ ہیں۔ اب مجھے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ شکریہ